• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طالب علم کے لیے ہسپتال سے فری علاج کروانے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ سے سوال ہے کہ اگر کسی کے والد کا سرکاری طرف سےہسپتال میں مفت میں علاج ہو رہا ہو، ساتھ میں ان کے بچوں کو بھی دیا جا رہا ہے ۔سرکارکی طرف سے یہ اصول ہے اگر بچہ ملازمت کر رہا ہے تو اس کو یہ سہولت نہیں دی جائے گی ،اگر بچہ ملازم بھی ہے اور ساتھ میں طالب علم بھی ہے تو بچہ اپنا کالج یا یونیورسٹی کا کارڈ دکھا کر اسپتال میں سرکار کی طرف سے مفت میں علاج کروا لے تو اس طرح کرنا جائز ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

سوال واضح نہیں۔ سرکاری ضابطے میں اجازت صرف طالب علم کو ہے یاطالب علم + ملازم کو بھی ہے ؟

جواب وضاحت :

صرف طالب علم کو ہے،اگر بچہ طالب علم بھی ہے اور ملازم بھی ،اس کے لئے کیا حکم ہے کہ وہ علاج کروا سکتا ہےسرکاری طرف سے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سرکاری ضابطے میں چونکہ طالبعلم کے لیے سہولت میسر ہے ،اور ملازم کے لئے نہیں ہے۔اس لئے ملازم کا اس سہولت سے فائدہ اٹھا نا جائز نہیں۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved