• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

) تراویح کےبعد اجتماعی دعا کاحکم

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

3۔ رمضان المبارک میں امام کے ساتھ وتر کے بعد اجتماعی دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا جائز ہے یا نہیں؟ ہمارے علاقے میں یہ رواج ہے۔

وضاحت مطلوب ہے:

کہ مذکورہ صورت میں تراویح کے بعد بھی دعا مانگی جاتی ہے یا صرف وتروں کے بعد دعا مانگی جاتی ہے؟

جواب وضاحت:

تراویح کے بعد دعا نہیں  مانگتے، صرف وترکے بعد مانگتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

3۔ مذکورہ صورت میں وتر کے بعد مانگی جانے والی اجتماعی دعا میں ہاتھ اٹھانا جائز ہے کیونکہ ختم تراویح کے بعد وتروں سے پہلے یا وتروں کے بعد اجتماعی دعا مانگنا جائز ہے، اور دعا مانگنے کی صورت میں دعا میں ہاتھ اٹھانا افضل ہے۔

فتاویٰ دار العلوم دیوبند (190/4) میں ہے:

’’بعد نماز تراویح دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں؟ اور رمضان شریف میں وتر پڑ کر دعا مانگنا ثابت ہے یا نہیں؟

الجواب: بعد ختم تراویح دعا مانگنا درست ہے اور مستحب ہے اور معمول سلف و خلف ہے۔ پھر وتر کے بعد دعا ضروری نہیں ہے ایک بار کافی ہے یعنی ختم تراویح کے بعد کافی ہے۔‘‘

فتاویٰ مفتی محمود (289/2) میں ہے:

’’سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کہ عام مشاہدہ ہے کہ ہر مکتبہ فکر کی مساجد میں تراویح ہونے کے بعد

دعا مانگی جاتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ ایک مسجد کے امام صاحب نے فرمایا کہ تراویح کے بعد دعا مانگنا ضروری نہیں، بلکہ وتر کی جماعت کے بعد دعا مانگنا افضل ہے۔ اس پر بعض حضرات اعتراض کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک دعا مانگنے کا تعلق ہے، تو وہ ضروری (یعنی فرض) تو ہر فرض نماز کے بعد بھی نہیں ہے اور جہاں تک افضل ہونے کا تعلق ہے تو وہ یہی  ہے کہ تراویح کے بعد ہی دعا مانگی جائے کیونکہ اس پر اجماع امت ہے۔ لہذا براہ کرم شرعی حکم سے مطلع فرمائیں کہ اس سلسلہ میں صحابہ کرام و بزرگان دین کا کیا طریقہ رہا ہے اور افضل طریقہ کون سا ہے آیا کہ بعد از تراویح یا بعد از وتر بمع حوالہ اصل حکم سے مطلع فرمائیں۔

الجواب: بعد ختم تراویح دعا مانگنا درست ہے اور مستحب ہے اور معمول سلف و خلف ہے۔ ۔۔۔ اور بعد از وتر اجتماعی طور پر مستحب نہیں، ویسے مانگ لینے میں بھی حرج نہیں ہے۔‘‘۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved