• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تعزیتی جلسہ

استفتاء

ایک صاحب کا انتقال ہوتاہے۔ چند دن بعد ان کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں مردوں اور عورتوں کو دعوت عام دی جاتی ہے۔ باقاعدہ اشتہار بنایا جاتا ہے۔ اس میں لکھا ہوتا ہے کہ” خواتین کے لیے پردے  کا انتظام ہے”۔ اور یہ خاص طور پر لکھا جاتا ہے کہ ” ایصال ثواب کے لیے کلمہ طیبہ اور درود شریف کا خاص ورد کیا جائے گا”۔

1۔ کیا ایسا کرنا سنت  سے ثابت ہے؟

2۔ اگر نہیں تو کیا اس طرح کرنا چاہیے یا پرہیز کرنا چاہئے؟

3۔ کیا اس طرح کے طریقے ہمارے سلف صالحین سے ثابت  ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تعزیت تو میت کے لواحقین سے کی جاتی ہے۔ تعزیتی جلسہ سے کیا مراد ہے؟

ایصال ثواب ایک نفلی کام ہے اور نفلی کام کےلیے لوگوں کو  اکٹھا کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved