• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تین مرفوع القلم لوگ کونسے ہیں؟

استفتاء

وہ کونسے بندے ہیں جن پر شریعت کی حدود نہیں لگتی ایک تو مجنون ہے اور دو اور  ہیں جو مجھے یاد نہیں مہربانی کرکے بتادیں۔

وضاحت مطلوب ہے: شرعی حدود سے آپ کی کیا مراد ہے؟

جواب وضاحت: میں نے سنا ہے کہ مجنون پر شریعت کا کوئی حکم لاگو  نہیں ہوتا اس طرح اور بھی ہیں دو یا تین جو میرے ذہن میں نہیں ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حدیث میں ہے (سنن ابو داؤد، رقم الحدیث:4403،(2/1205، مکتبہ بشریٰ):

عن علي رضي الله تعالى عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:‌رفع ‌القلم عن ثلاثة: عن النائم حتى يستيقظ، وعن الصبي حتى يحتلم، وعن المجنون حتى يعقل

ترجمہ:حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے قلم مرفوع ہے (یعنی وہ مکلف نہیں)

  • سویا ہوا شخص جب تک وہ بیدار نہ ہو جائے۔
  • بچہ جب تک بالغ نہ ہو جائے  ۔
  • مجنون جب تک کہ وہ ٹھیک نہ ہو جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم          

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved