• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ٹورنمنٹ میں دونوں ٹیموں کا پیسے ملا کر انعام رکھنا

استفتاء

کرکٹ میچ میں 2ٹیمیں ہیں۔ دونوں ٹیمیں آدھے آدھے پیسے ڈال کے ٹرافی یا بیٹ لے کر آتے ہیں ،اس کے بعد مقابلہ ہوتاہے جو جیت جاتا ہے وہ ٹرافی یا بیٹ لے جاتا ہے۔یہ طریقہ ٹھیک ہے کیا ؟لکھ کے وضاحت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت قمار (جوے)ہی میں داخل ہے ،اس لئے اس سے احتراز واجب ہے۔

در مختار میں ہے:

لو شرط فيها من الجانبين لأنه يصير قمارا.

رد المحتار 9/665میں ہے:

(قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص،۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved