- فتوی نمبر: 17-76
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے معاشرے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر انگوٹھا چوما جاتا ہے ،ہم نے جہاں تک سیکھا ہے کہ دین میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے، لیکن آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں خانہ کعبہ کے امام صاحب اذان کے دوران محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر انگوٹھے چومتے دکھائے گئے ہیں کہ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟جزاک اللہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سن کر درود شریف پڑھنا صحیح احادیث سے ثابت ہے، لیکن انگوٹھے چومنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ خانہ کعبہ کے امام صاحب کاعمل شرعی دلیل نہیں۔
في الشامي:2/63
وفي كتاب الفردوس من قبل ظفري إبهامه عند سماع أشهد أن محمدا رسول الله في الأذان أنا قائده ومدخله في صفوف الجنة وتمامه في حواشي البحر للرملي عن المقاصد الحسنة للسخاوي وذكر ذلك الجراحي وأطال ثم قال ولم يصح في المرفوع من كل هذا شيء
© Copyright 2024, All Rights Reserved