- فتوی نمبر: 4-29
- تاریخ: 18 مارچ 2011
استفتاء
ہمارے امام صاحب بیمار ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا سابعہ میں پڑھتا ہے اور چھوٹا کالج میں پڑھتا ہے۔ بڑے کی عدم موجودگی میں چھوٹا نماز پڑھاتا ہے اور اس کی کیفیت یہ ہے کہ کالج میں تو یونیفارم چل سکتی ہے۔ لیکن اپنے محلے میں بھی کثرت سے دیکھا گیا ہے کہ وہ یونیفارم پہنے ہوئے بغیر ٹوپی کے گلی محلے گھومتارہتا ہے۔ آیا اس کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز کا امام ایسے شخص کو بنائیں جو دین داروں کی سی وضع قطع بھی رکھتا ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved