- فتوی نمبر: 27-223
- تاریخ: 05 ستمبر 2022
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
ایک حدیث علماء سے سنی ہے کہ
’’والدین کی خدمت سے رزق بڑھے گا‘‘
اس کی تحقیق مطلوب ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ روایت درست ہے، شعب الایمان للبیہقی(رقم الحدیث:7855)، مسند احمد (رقم الحدیث:13400) اور الترغیب والترہیب (3/217) میں موجود ہے۔ جس کے الفاظ درج ذیل ہیں:
عن أنس بن مالك رضى الله تعالى عنه،قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
من أحب أن يمد الله فى عمره ويزيد فى رزقه فليبر والديه وليصل رحمه.
ترجمہ: حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کی عمر دراز کرے اور اس کے رزق کو بڑھا دے تو اس کو چاہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے‘‘۔
الترغیب والترہیب(3/217) میں ہے:
رواه احمد ورواته محتج بهم فى الصحيح، وهو فى الصحيح باختصار ذكر البرّ.
© Copyright 2024, All Rights Reserved