• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ورثاء نے غاصب سے زمین چھڑا کر وقف کر دیا اس کا ثواب کس کو ملے گا

استفتاء

شخص نمبر 1 کے پاس کچھ زمین ہوتی ہے لیکن یہ زمین اس شخص نمبر 1 کی اپنی ذاتی زمین نہیں ہوتی ہے۔ یعنی کہ یہ زمین قبضہ والی زمین ہوتی ہے۔ اس زمین کا مالک کوئی اور ہوتا ہے اور اس زمین کا مالک وفات پاچکا ہوتا ہے لیکن اس کے دوسرے رشتہ دار زندہ ہوتے ہیں اس زمین کے مالک کے رشتہ دار وہ زمین اس شخص  نمبر 1 سے چھڑا لیتے ہیں اورا س میں کچھ معاوضہ دے دیتے ہیں یعنی کہ خرید لیتے ہیں اور اس زمین کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں مسجد کے لیے وقف کر دیتے ہیں اس زمین میں اس شخص نمبر 1 کو کچھ رقم ادا کر دی ہے ۔ اس زمین کے مالک کے رشتہ داروں کی طرف سے اب مسئلہ یہ ہے کہ مسجد کا ثواب کس شخص کے پاس جائے گا؟ 1۔ اس اشخص نمبر 1 کو ۔۔۔۔ 2۔ یا زمین کے مالک کو ۔۔۔۔3۔ زمین کے مالک کے رشتہ داروں کو ۔ کیونکہ ہمارے گاؤں کے کچھ لوگ کچھ کہتے ہیں اور کچھ لوگ کچھ کہتے ہیں۔ برائے مہربانی اس مسئلہ کا حل بتائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ مالک نے اپنی  زندگی میں زمین وقف نہیں کی اور غاصب کو ثواب ملنے کا کوئی مطلب نہیں اور مالک کے مرنے پر ملکیت اس کے ورثاء کی طرف منتقل ہوچکی ہے لہذا ثواب کے حقدار صرف ورثاء ہوں گے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved