- فتوی نمبر: 16-141
- تاریخ: 15 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب میرے ناخنوں کی ہئیت ایسی ہے کہ جب وہ بڑھ جاتے ہیں تو ان کے نیچے پانی نہیں پہنچتا تو کیا بڑھے ہوئے ناخنوں کے نیچے والا حصہ دھونا فرض ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں بڑھے ہوئے ناخنوں کے نیچے والے حصے کو دھونا فرض ہے۔
چنانچہ فتاوی عالمگیری( 1/7 )میں ہے:
وما تحت الاظافير من اعضاء الوضوء حتى لو كان فيه عجين يجب ايصال الماء الى ما تحته كذا في الخلاصه واكثر المعتبرات ذكر الشيخ الامام الزاهد ابو نصر الصفار فى شرحه ان الظفر اذا كان طويلا بحيث يستر رأس الانملة يجب ايصال الماء الى ما تحته
چنانچہ بہشتی زیور 1/39 میں ہے:
کسی کے ناخن بڑھے ہوئے ہوں اور انگلیوں کے سرے ان کے نیچے چھپ جائیں تو ان کے نیچے پانی پہنچانا فرض ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved