• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

یہود ونصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنے والی حدیث

استفتاء

ایک حدیث میں  نبی مکرمﷺ  نے یہود و نصاری کو جزیرہ عرب سے نکال دینے کی وصیت فرمائی تھی ۔اس حدیث کا مکمل حوالہ بمع عربی عبارت و ترجمہ  درکار ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ مضمون حدیث کی مختلف کتابوں  میں مذکور ہے البتہ صحیح مسلم میں حدیث کی عبارت اور ترجمہ اس طرح  ہے :

جابر بن عبد الله يقول أخبرني عمر بن الخطاب أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا أدع إلا مسلما

ترجمہ  :   حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا  :” میں  یھود ونصاری کوجزیرہ نما عرب سے ضرور نکال دوں گا یہاں تک کہ اس میں صرف مسلمان ہی ہوں گے "۔

حوالہ  :   کتاب ، صحیح مسلم ، کتاب الجھاد و السیر ،باب ،اخراج الیھود و النصاری من جزیرۃ العرب ،

(ج 2 ص221 رقم الحدیث 1767)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved