• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

یہودی کا جنازہ دیکھ کرآپﷺکےرونے کاواقعہ

استفتاء

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تبلیغی حضرات اکثر ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ:

ایک یہودی کا جنازہ جا رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو رونے لگے کسی نے عرض کیا کہ وہ تو یہودی تھا تو اس پر آپﷺ نے فرمایا کہ تھا تو میرا امتی، اگر کلمہ پڑھ لیتا تو سیدھاجنت میں جاتا۔

1)کیا ایسا کوئی واقعہ کتابوں میں مذکور ہے؟(2)نیز یہ کہ کیا تمام کافر کلمہ پڑھے بغیربھی حضور ﷺ کے امتی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)یہ واقعہ تلاش کے باوجود ہمیں کسی کتاب میں نہیں ملا۔

(2) جس نے کلمہ نہیں پڑھا وہ بھی امتی ہیں  لیکن امتِ دعوت میں ہیں اور جس نے کلمہ پڑھ لیا وہ امت ِاجابت میں ہیں۔

چنانچہ عمدۃ القاری (جلد5، ص62) میں ہے:

إن المراد ممن هو على ظهر الأرض أمته وكل من هو على ظهر الأرض أمته المسلمون أمة إجابة والكفار أمة دعوة

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved