• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

یزید کے بارے میں علماء دیوبند کا مؤقف

استفتاء

حضرت ہمارے علماء دیوبند کا یزید کے بارے میں کیا مؤقف ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یزید کے بارے میں علماء دیوبند کا موقف یہ ہے کہ یزید فاسق تھاالبتہ اس پر لعنت کرنےسےسکوت کیا جائے۔

فتاوی رشیدیہ( ص: 38)میں ہے:

‘ یزید مومن تھا، بسبب قتل کے فاسق ہوا ، کفر کا حال  معلوم نہیں، کافر کہنا جائز نہیں کہ وہ عقیدہ قلب پر موقوف ہے”

فتاوی رشیدیہ(ص:39)میں ہے:

” ہم مقلدین کو احتیاط سکوت میں ہے، کیوں کہ اگر لعنت جائز ہے تو نہ کرنے میں حرج نہیں؛اس لیے کہ لعنت نہ فرض ہے نہ واجب نہ سنت نہ مستحب ،محض مباح ہے”۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved