• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ذکرنبی سے مراد

استفتاء

عام طور پر سنتے ہیں جب ذکر نبی ہو تو محفل میں ایک مرتبہ دورد پڑھنا واجب ہے اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا ذکر نبی سے مراد یہ ہے کہ خاص محمد ﷺ کا نام ذکر کیا جائے تو پھر درود پڑھنا واجب ہے یا کسی بھی طرح سے ذکر ہو۔جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کے لفظ سے ذکرہو یا ابو القاسم یا اردو میں پیغمبر یا نبی وغیرہ کا لفظ سے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ ﷺ کا ذکر مبارک جن الفاظ سے بھی ہو درود شریف پڑھا جائےگا۔ جیسا کہ فتاوی محمودیہ میں ہے:

” سوال : اگر کوئی شخص رسول کریم ﷺ کا ذکر  اسم گرامی نہ لے صرف نبی کریم ﷺ کہے تو سننے والے کو درود پڑھنا چاہیے یانہیں؟ اور اس طرح کہنا صحیح ہے یانہیں؟

جواب: اس طرح کہنا بھی صحیح ہے اور سننے والے کو درود شریف بھی پڑھنا چاہیے۔ (5/ 148)۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved