- فتوی نمبر: 3-378
- تاریخ: 20 فروری 2011
- عنوانات: عقائد و نظریات > منتقل شدہ فی عقائد و نظریات
استفتاء
کتاب و سنت کی روشنی میں آپ کی رہنمائی در کار ہے۔ ہماری مسجد میں ہر سال عید میلاد النبی کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ جس میں مولانا صاحب کا بیان، نعت خوانی اور شرینی تقسیم ہوتی ہے۔ مولانا صاحب کو کچھ رقم بھی دی جاتی ہے۔ میرےسوالات مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ عید میلاد النبی کا شریعت میں کیا حکم ہے؟
2۔ نعت خوانی اور مولانا صاحب کو جو رقم دی جاتی ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟
3 ۔ شیرینی کی تقسیم کا شریعت میں کیا حکم ہے؟
اس سال اس محفل کا نام محفل ذکر و فکر مصطفیٰ ﷺ رکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ ضرور راہنمائی فرمائیں گے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ ﷺ کی ولادت کا ذکر مبارک ایک مستحب کام ہے جس پر ثواب ملتا ہے۔ لیکن مستحب کام کے لیے تداعی یعنی ایک دوسرے کو باقاعدہ بلا کر اکٹھا کرنا جائز نہیں۔ نیز اس کے لیے کسی دن کی تخصیص بھی درست نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved