• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ظہر کی چار سنتیں فرض سے پہلے دو اور فرض کے بعد دو کر کے پڑھنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم: اگر ظہر کی نماز کے لیے مسجد پہنچنے پر وقت قلیل ہو تو کیا چار کی بجائے دو رکعت سنت کی نیت کی جا سکتی ہے اور باقی دو رکعت جماعت کے بعد پوری کر لی جائیں؟ اور اس عمل کو عادت بھی نہ بنایا جائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسا کرنے سے ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنت کی ادائیگی نہ ہو گی کیونکہ ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنت کا ایک سلام سے پڑھنا ضروری ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved