• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ادھار کی صورت میں قیمت میں اضافہ

استفتاء

ادھار فروخت میں نقد کے مقابلہ میں ادھار فروخت پہ قیمت بڑھا سکتے ہیں  ؟

نقد کے مقابلہ میں ادھار فروخت پہ قیمت بڑھا سکتے ہیں ۔ اگرچہ خریداراضافی قیمت پہ راضی ہو  ؟

ادھار فروخت پہ اگر خریدار اضافی قیمت پہ راضی ہو ۔ اضافی قیمت  وقت کے  ساتھ ساتھ بڑھا سکتے ہیں ؟

ایک ماہ کے ادھار پہ ۱۰۰ روپیہ  کی چیز ۱۱۰ روپیہ میں فروخت کی ۔ اب اگر خریدار ایک ماہ اور  وقت مانگتا ہے ۔ کیا اضافی وقت کی وجہ سے  قیمت میں اضافہ کر سکتے ہیں )؟

ادھار فروخت کا  معاہدہ اس طرح کر سکتے ہیں کہ  ہر ماہ قیمت بڑھتی رہے گی ۔  اور اضافی رقم ماہ بماہ وصول کر سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نقد کے مقابلہ میں ادھار فروخت پر قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن یہ ابتداء ہی ہو سکتا ہے، بعد میں نہیں۔ لہذا اگر ایک ماہ کے ادھار پر 100 روپے کی چیز 110 روپیہ میں فروخت کی تو اب ایک  ماہ گذر نے پر مزید مہلت کے مقابلہ میں اضافہ کرنا جائز نہیں۔ ادھار فروخت کا معاملہ اس طرح کرنا بھی جائز نہیں کہ ہر ماہ قیمت بڑھتی رہے گی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved