- فتوی نمبر: 3-164
- تاریخ: 21 اپریل 2010
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
تین لاکھ کی رقم ہے اس رقم کو پانچ بہنوں اور تین بھائی میں تقسیم کرنا ہے مہربانی فرماکر اس مسئلے کو حل فرما دیں۔
نوٹ: بہن بھائیوں کے علاوہ اور کوئی وارث نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں تین لاکھ روپے میں سے ہر ایک بھائی کو 54545 روپے اور ہر بہن کو 27273 روپے ملیں گے۔ صورت مسئلہ یہ ہے:
۱۱ تین لاکھ روپے
بھائی بھائی بھائی بہن بہن بہن بہن بہن
2 2 2 1 1 1 1 1
54545 ہر بھائی کو 27273 ہر بہن کو فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved