• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جانور کے کیے ہوئے نقصان کا تاوان

استفتاء

1۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گاؤں کے لوگ پہاڑ میں مویشیاں چراتے ہیں کبھی ایسا ہوجاتا ہے کہ ان سے کوئی جانور گم ہوجاتا ہے تو وہ جانور آکر کسی کے کھیت میں نقصان کردیتے ہیں پھر کھیت کا مالک جانور کے مالک سے تاوان لیتا ہے۔ کیا یہ تاوان لینا جائز ہے؟

2۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اجرت پر چرانے والے سے کوئی جانور گم ہوجاتا ہے اور آکر کھیت میں نقصان کر دیتا ہے تو کھیت کا مالک جانور کے مالک سے تاوان وصول کرتا ہے پھر یہ مویشی کا مالک اس اجرت پر چرانے والے سے دیا تاوان وصول کرتا ہے۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مذکورہ صورت میں مویشیوں کے کھیت کے نقصان کرنے میں مالک کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ لہذا مویشیوں کے مالک سے مالک کھیت کا تاوان وصول کرنا صحیح نہیں، ہاں اگر ایسی صورت ہو کہ اس نقصان میں مویشیوں کے مالک کا فعل بھی شامل ہو مثلا یہ کہ اس کی جانب سے لاپرواہی پائی گئی ہو بایں طور کہ اس کی بکری کھیت میں چلی گئی اور وہ کھڑا دیکھ رہا ہے اس کو نکالتا نہیں ہے، یا یہ کہ اس نے خود مویشیوں کو کھیت میں داخل کردیا توا یسی صورت میں کھیت والے کا تاوان وصول کرنا صحیح ہے۔

و التسبب إذا لم يكن تعديا لا يكون سببا لوجوب الضمان …. لو نفرت الدابة من الرجل أو الفلتت منه فما أصابت في فورها ذلك فلا ضمان عليه لقوله عليه الصلاة و السلام ” العجماء جبار “. ( بدائع: 6/ 332)

فأما إذا خرجت الدابة من المربط و أفسدت زرع انسان أو تركها في المرعى فأسدت زرع إنسان فلا ضمان. ( عالمگیری: 6/ 56)

قال في العناية: و إن كانت الجناية في ملك غير صاحبها فإما إن دخلها صاحبها فيه أو لا، فإن كان الثاني فلا ضمان عليه على كل حال لأنه ليس بمباشر و لا متسبب و إن كان الأول فعليه الضمان على كل حال، سواء كان معها سائقها أو قائدها أو راكبها أو لا واقفة أو سائرة، لأنه إما مباشر أو متسبب متعد، إذ ليس له إيقاف الدابة و تسيرها في ملك الغير. ( شامی: 10/ 283- 282)

2۔ اس صورت میں مالک کھیت کا مالک مویشی سے اور مالک مویشی کا اجیر سے ضمان وصول کرنا جائز نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved