• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دو تولہ سونا اور نقد رقم پر زکوٰة و قربانی

استفتاء

اہلیہ کے پاس دو تولہ سونا ہے اور نقد رقم 20 روپے ہے اور ۔۔۔ روپے کی مقروض ہے۔ ایسی صورت میں قربانی اور زکوٰة کا کیا مسئلہ ہے؟ اگر درج بالا صورت میں نقد رقم خرچ کردے تو پھر قربانی اور زکوٰة کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ ایسی صورت میں ان پر زکوٰة اور قربانی دونوں واجب ہیں۔ کیونکہ دو تولہ سونے کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی سے زیادہ ہے۔ اور جب ساتھ روپے ہوں تو سونے کو بھی روپوں میں تبدیل کر کے حساب لگایا جاتا ہے۔

۲۔ اس صورت میں قربانی تو واجب ہوگی البتہ زکوٰة کے بارے میں یہ دیکھا جائے گا کہ اگر سال پورا ہونے سے پہلے روپے خرچ کر دیے اور عورت کے پاس صرف سونا باقی رہا تو زکوٰة فرض نہیں ہوگی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved