- فتوی نمبر: 4-15
- تاریخ: 16 مئی 2011
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
ایک شخص نے میرے والد صاحب سے 20 سال پہلے 5000 روپے قرض لیا۔ وہ 5000 روپے واپس کرنا چاہتا ہے، جبکہ اب پانچ ہزار کی ویلیو بہت کم ہے اور اس وقت بہت زیادہ تھی۔ کیا اب صرف پانچ ہزار ہی کے والد صاحب حقدار ہیں یا ان پانچ کے اب جتنے پیسے بنتے ہیں اتنے کے حقدار ہیں؟۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روپوں میں زائد وصول نہیں کرسکتے۔ البتہ انہیں یہ حق حاصل ہے کہ قرض دیتے وقت پانچ ہزار کی جتنی چاندی آتی تھی، اب اتنی چاندی وصول کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر اس وقت پانچ ہزار روپے کی 50 تولہ چاندی آتی تھی تو آپ کے والد پچاس تولہ چاندی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved