• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پوتے کے ہوتے ہوئے بھائی کی اولاد محروم رہتی ہے

استفتاء

گذشتہ استفتاء نمبر 1097 میں ایک بھائی کے فوت ہونے کے بعد اس کا پوتا اس کی جائیداد کا مالک بن گیا تھا۔ جبکہ اس کے دو بھائی زندہ تھے۔ ان کو بھائی کی وراثت میں سے حصہ نہیں ملا۔ اب جن دو بھائیوں کو اپنے بھائی کی وراثت سے  حصہ نہیں ملا ان میں سے ایک بھائی کی بیٹی اور دوسرے بھائی کی پوتیاں اور ان کی اولاد میں زندہ  ہیں۔

کیا مذکورہ یہ بیٹی اپنے باپ کی اور پوتیاں اپنے دادا کی اور ان کی ماں اپنے سسر کی اس وراثت کے حصہ کو جو ان کے بھائی کے فوت ہونے پر ان بھائیوں کو نہیں ملا تھا اس کا مطالبہ کر سکتی ہیں؟ برائے مہربانی اس مسئلہ میں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بڑے بھائی کی وفات کے بعد ان کاوارث ان کا پوتا ہوا تھا۔ اور پوتے کے موجودگی میں میت کے بھائی بہن کسی حصہ کے حقدار نہیں ہوتے۔ لہذا چھوٹے بھائیوں کی اولاد کو بھی کوئی حصہ نہیں ملے گا اور وہ کسی مطالبے کے اہل نہیں ہیں۔

و بنو الأعيان و العلات كلهم يسقطون بالابن و ابن الابن و إن سفل.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved