• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کسی کو قرض دیا کہ تم نقد خریدو اورجو زائدرقم ادھار خریدنے کی وجہ سے بائع کودینا پڑتا تو وہ مجھے دینا

استفتاء

ایک ائیٹم اگر نقد خرید ی جائے توایک ہزار روپے میں ملتی ہے اوراگر اسی چیز کو  3ماہ کے ادھار پر لیاجائے توایک ہزار ایک سو روپیہ کی ملتی ہے۔ ایک آدمی کے پاس رقم ہے جواس کے مصرف سے فالتو ہے ۔کیا وہ آدمی کسی کو  اس صورت میں  رقم دے سکتاہے کہ  100روپےکے فرق کا منافع رقم والے کو دے دے اوراس کی رقم اپنے کام میں استعمال کرلے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ طریقہ  ناجائز ہے۔ آپ  خود نقد خرید کر اس کے ہاتھ  گیارہ سو کی ادھار فروخت کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ  تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved