• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حیض کی حالت میں طلاق معتبر ہے یانہیں؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میاں بیوی کے آپس میں اختلاف کیو جہ سے والدین بیٹی کے گھر گئے تو شوہر نے پہلے سے بیوی پر ہاتھ اٹھایا تھا اور ہاتھ اٹھانے کی وجہ سے کان کا پردہ پھٹ گیا ،والدین سے برداشت نہ ہوا وہ اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آنے لگے تو دروازے سے باہر نکلتے ہی شوہر نے اپنی بیوی کو پورے ہوش وحواس میں تین دفعہ طلاق دی اور بولا ’’نازیہ میں نے تمہیں طلاق دی تمہیں طلاق دی تمہیں طلاق دی‘‘ والدین اپنی بیٹی کو ساتھ لے آئے جس وقت شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دی اس وقت بیوی حیض کی حالت میں تھی ۔ہمیں شرعی طور پر بتا یا جائے کہ یہ طلاق ہو ئی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میںتینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں نکاح مکمل طور سے ختم ہو چکا ہے اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے ۔واضح رہے کہ حالت حیض میں طلاق دینا اگرچہ پسندیدہ نہیں ہے تاہم طلاق واقع ہو جاتی ہے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved