• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)برہنہ ہو کر سونے کا کیا حکم ہے؟(2)کیاپچھلے راستے میں جماع کرنا جائزہے؟

استفتاء

1۔کیا پورا کپڑے اتار کر سو سکتے ہیں؟

2۔کیا پچھلے راستے میں جماع کر سکتے ہیں؟ میرے شوہر پچھلے راستے میں سیکس کرنے کو کہتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔بالکل برہنہ ہو کر سونا شریعت میں جائز ہے لیکن پسندیدہ نہیں ہے کم ازکم صورت یہ ہے کہ اپنے اوپر کوئی چادر ڈال لے۔

2۔پچھلے راستے میں ہمبستری کرنا حرام ہے  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔

مشکوٰۃ المصابیح(3117 کتاب النکاح) میں ہے:

عن بهز بن حكيم عن ابيه عن جده رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم “احفظ عورتك الا من زوجتك او ما ملكت يمينك”فقلت يا رسول الله أرأيت اذا كان الرجل خاليا؟قال فالله احق ان يستحي منه

ترجمہ:حضرت بہر بن حکیم رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “اپنی اہلیہ یا اپنی باندھی کے علاوہ اپنے ستر کی حفاظت کرو “میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بتائیں کہ جب آدمی تنہا ہو (پھر بھی)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “اللہ اس کا زیادہ حقدارہے کہ اس سے حیا کی جائے”

فتاوی محمودیہ (19/254) میں ہے:

بالکل ننگا ہو کر سونا مکروہ ہے۔

سورةالبقرة(223) میں ہے:

نساؤكم حرث لكم فاتوا حرثكم انى شئتم

مشکوٰۃ المصابیح (3583)میں ہے:

عن ابن عباس وابي هريرةرضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ملعون من عمل عمل قوم لوط

ترجمہ:حضرت ابن عباس اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ملعون ہے وہ شخص جو قوم لوط والا فعل کرے۔

مشکوٰۃ المصابیح (3585) میں ہے:

عن ابن عباس رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله وسلم قال لا ينظر الله عز وجل الى رجل اتى رجلا او امرأة في دبرها

ترجمہ:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی اس شخص کی طرف نہیں دیکھتے جو مرد یا عورت سےپیچھے کے راستے سے ہمبستری کرے۔

سنن ابی داؤد (2/249) میں ہے:

عن ابي هریرة ان رسول الله صلی الله عليه وسلم قال:قال رسول الله صلي الله عليه وسلم ملعون من اتى امراته في دبرها

ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ملعون ہے وہ شخص جو اپنی بیوی سےپیچھے کے راستے سے ہمبستری کرے۔

فتاوی ہندیہ(4/28) میں ہے:

اللوطةمع مملوكه او مملوكته او امرأته حرام

فتاوی دارالعلوم دیوبند (7/361) میں ہے

بیوی سے لواطت حرام ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved