• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

1)  کیا جاز کیش کی طرف سے ملنے والے کیش بیک کو استعمال کرنا جائز ہے؟ 2) کیا موبائل نیٹ ورک کے طرف سے ملنے والے فری MB,Sاستعمال کرنا جائز ہے؟

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ان مسائل کے بارے میں کہ:

1)   جاز کیش کی طرف سے آفر آتی ہے کہ آج کسی کو جاز کیش کے ذریعے 500 روپے بھیجو تو کل آپ کو 100 روپے کیش بیک ملیں گے  کیا یہ کیش بیک لینا جائز ہے ؟

2) کبھی کبھی موبائل نیٹ ورک والے  اپنے طور پر مفت انٹر نیٹ MB,S بھیج دیتے ہیں کیا انہیں استعمال کرنا جائز ہے؟

نوٹ: پہلی صورت میں کمپنی کی طرف سے مزید کوئی شرط (مثلا ساتھ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے بھی ہوں )  نہیں ہوتی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1) مذکورہ صورت   میں جاز کیش کے ذریعے 500 روپے بھیجنے پر جاز کیش کی طرف سے ملنے والے 100 روپے استعمال کرنا  جائز ہے کیونکہ  ان کی حیثیت کمپنی کی طرف سے ہدیہ کی ہوتی ہے۔

2) موبائل نیٹ ورک کی طرف سے ملنے والے فری MB,S استعمال کرنا  بھی جائز ہے ان کی حیثیت بھی کمپنی  کی طرف سے ہدیہ کی ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved