- فتوی نمبر: 21-288
- تاریخ: 20 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
1۔ایک عورت کا شرعی پردہ کیا ہے؟
2۔ اور وہ کتنی مسافت اکیلے طے یا رہ سکتی ہے؟اور نیزمدارس کی طالبات مثلاً مظفرآبادسے راولپنڈی جا کر پڑھاتی ہیں پندرہ دن سے زائد،کیا یہ جائز ہے؟ حالانکہ ان کا محرم نہیں ہوتا۔
مولانا اسرار رحمانی
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1.عورت کا شرعی پردہ یہ ہے کہ وہ مجبوری کے بغیر اپنے باقی جسم سمیت اپنا چہرہ غیر محرم کے سامنے نہ کھولے۔
2۔عورت سوا ستتر (77.25) کلو میٹر یعنی شرعی سفر سے کم کا سفر اکیلی بھی طے کر سکتی ہے ،بشرطیکہ کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو باقی کسی جگہ رہنے کے لیے دنوں کی یامحرم کی قید نہیں جبکہ فتنے کا اندیشہ بھی نہ ہو ،لہذا طالبات کا مظفرآباد سے راولپنڈی جا کر پندرہ دن یا اس سے زائد رہنا جائز ہے ،بشرطیکہ سفر محرم کے ساتھ ہو یا سفر شرعی سفر سے کم ہو تو فتنے کا اندیشہ نہ ہو اور نہ ہی جہاں وہ ٹھہرتی ہیں وہاں کسی فتنے کااندیشہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved