- فتوی نمبر: 34-218
- تاریخ: 05 جنوری 2026
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
14 اگست کے لیے بچوں کے مخصوص کپڑے خریدنا شرعاً کیسا ہے؟ کیونکہ یہ کپڑے خاص رنگ اور خاص دن کے لیے ہوتے ہیں تو صرف ایک دن کے لیے ایسی چیزیں خریدنا اسراف اور فضول خرچی میں آئے گا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
14 اگست کے لیے بچوں کے مخصوص کپڑے خریدنا شرعاً جائز ہے اور یہ فضول خرچی میں نہیں آتے۔ نیز ہماری معلومات کے مطابق عوام اپنے بچوں کو مذکورہ کپڑے صرف ایک دن ہی نہیں پہناتے بلکہ اس کے علاوہ بھی بچے مذکورہ کپڑے پہنے نظر آتے ہیں لہذا یہ کہنا درست نہیں کہ یہ کپڑے صرف ایک دن کے لیے خریدے جاتے ہیں۔
شامی (10/529) میں ہے:
ان الإسراف صرف الشیئ فیما ینبغی زائدا على ما ينبغى.
معارف القرآن (5/458)میں ہے:
بعض حضرات نے یہ تفصیل کی ہے کہ کسی گناہ میں یا بالکل بے موقع بے محل خرچ کرنے کو تبذیر کہتے ہیں اور جہاں خرچ کرنے کا جائز موقع تو ہو مگر ضرورت سے زائد خرچ کیا جائے اس کو اسراف کہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved