• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(3)آیت سجدہ کاسجدہ نماز کے باہرکیسےکرناہے؟(4)دوران نماز آیت سجدہ آجائے تو اس کوپڑھنا بھی ہے اورسجدہ تلاوت بھی کرنا ہے 

استفتاء

  1. قرآن پاک میں جو سجدہ کی آیات ہیں ان کو تلاوت کرکے کیسے سجدہ کرنا ہوتا ہے؟
  2. اور اگر نماز میں تلاوت کریں تو بھی بتائیں ای کس سجدے کی وہ آیت پڑھنی ہوتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  1. تلاوت روک کر اگر وضو ہے تو اسی وقت ایک سجدہ کر لیا جائے،بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو ورنہ بعد میں کرلیاجائے۔ کرنے کا طریقہ یہ ہےکہ چاہے بیٹھے بیٹھے سجدہ تلاوت کی نیت کرکے تکبیریعنی اللہ اکبر کہہ کرسجدہ کریں اورسجدہ کی تین تسبیحات کےبعد تکبیرکہہ کر سجدےسے سراٹھالیں ،سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں۔

4.اگر نماز میں تلاوت کے دوران سجدے کی آیت آجائے تو اس کو پڑھنابھی ہے اسے چھوڑناجائز نہیں، اور اس پر اسی وقت سجدہ بھی کرنا   ہے۔سجدہ کاطریقہ یہی ہے کہ تکبیرکہہ کرسجدے میں چلے جائیں اورتکبیرکہہ کرسجدےسے اٹھ کرباقی نماز پوری کریں۔

نوٹ: پھر بھی کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرلیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved