• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

60لاکھ کی پراپرٹی کو ایک بیوہ اور 8 بچوں میں کیسے تقسیم کریں؟

استفتاء

اگر پراپرٹی 60لاکھ کی ہے اور اس میں 5 لڑکیوں،3 لڑکوں اور ایک بیوہ کا حصہ ہے تو ہر ایک کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

تنقیح: میت کے والدین یعنی میرے دادا، دادی پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل پراپرٹی کے 88 حصے کیے جائیں گے جن میں سے بیوہ کو 11 حصے (12.5 فیصد) یعنی 750000 روپے، ہر بیٹے کو 14 حصے (16 فیصد) یعنی 954545 روپے اور ہر بیٹی کو 7 حصے (8 فیصد) یعنی 477272 روپے ملیں گے۔

تقسیم کی  صورت  درج ذیل ہے:

8×11=88

بیویبیٹیبیٹیبیٹیبیٹیبیٹیبیٹابیٹابیٹا
8/1عصبہ
1×117×11
1177
77777141414

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved