- فتوی نمبر: 10-139
- تاریخ: 23 اگست 2017
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
گذارش ہے کہ وراثت کے بارے میں پوچھنا ہے کہ متوفیٰ نے جو ترکہ چھوڑا ہے 72 کنال زمین ہے ، ورثاء میں 3 بیٹے، 4 بیٹیاں اور اس کی زوجہ ہے۔ ان ورثاء میں 72 کنال زمین کتنی کتنی تقسیم ہو گی؟ لڑکے اور لڑکیاں اور زوجہ کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟ اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 72 کنال کو 80 حصوں میں تقسیم کر کے 10 حصے (یعنی 9 کنال) بیوہ کو، اور 7-7 حصے (6.3- 6.3 کنال) ہر بیٹی کو اور 14-14 حصے (12.6- 12.6 کنال) ہر بیٹے کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
8×10= 80 72 کنال
بیوی 3 بیٹے 4 بیٹیاں
8/1 عصبہ
1×10 7×10
10 70
10 14+14+14 7+7+7+7
9 کنال 12.6 کنال فی کس 6.3 کنال فی کس
فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved