استفتاء
ایک شخص بسلسلہ ملازمت روزانہ صبح لاہور سے گوجرانوالہ کا سفر کرتا ہے۔ اور شام کو واپس گھر لاہور آجاتا ہے۔ کیا یہ شخص دوران قیام بمقام گوجرانوالہ نماز قصر ادا کرے گا یا پوری نماز ادا کرے گا؟ (محمود احمد)
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لاہور کی آبادی کی حد اور گوجرانوالہ کی آبادی کی حد کی درمیان 48 میل ( 78 کلومیٹر ) نہیں بنتے ۔ اس وجہ سے آپ کو پوری نماز پڑھنا ہوگی۔
و لا بد للمسافر من قصد مسافته مقدرة بثلاثة أيام حتى يترخص برخصة المسافرين. (عالمگیری: 1/ 131 )
© Copyright 2024, All Rights Reserved