استفتاء
کچھ دن پہلے میں نے امامت کے بارے میں آپ سے پوچھا تھا ،آپ نے بتایا تھا کہ امامت کے لیے داڑھی کا ہونا ضروری ہے ۔میں نے یہ بات ان لوگوں کو بتائی مگر وہ ماننے کے لئے تیار نہیں اور امامت کے لئے بغیر داڑھی والے حافظ صاحب کو مصلے پر کھڑا کرتے ہیں ۔
پوچھنا یہ ہے کہ جو پیچھے داڑھی والے لوگ کھڑے ہوتے ہیں ،ان کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر وہ اس امام کو ہٹانے پر قادر نہیں اور کوئی دوسری مسجد بھی قریب نہیں تو بامر مجبوری ان کی نماز ایسے امام کے پیچھے ہو جائے گی ،ایسی صورت میں گناہ خود امام پر اور اسے رکھنے والوں پر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved