• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)بیوی کے منع کرنے کےباوجود شوہر دبر میں جماع کرے توبیوی گناہ گار ہوگی؟(2)دبر میں فارغ میں کاحکم

استفتاء

1۔ شوہر اگ دبر سے جماع کرنے میں زبردستی کرے تو کیا اس میں عورت کو بھی گناہ ہو گا؟ جبکہ عورت کے منع کرنے سے بھی شوہر نہ رکے۔

2۔ ایک بچہ اپریشن سے پیدا ہوا، پھر ڈاکٹر نے کہا تین سال سے پہلے اور نہیں کرنا، تو شوہر حمل سے احتیاط کے لیے شرمگاہ کو پہلے استعمال کرے پھر صرف فارغ دبر میں ہو تو پھر بھی پیچھے کے راستے کا گناہ ہو گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مذکورہ صورت میں عورت محض منع کرنے سے برئ الذمہ نہ ہو گی بلکہ عورت پر لازم ہے کہ وہ حتی الامکان اپنے شوہر کو دبر میں جماع کرنے کا موقع نہ دے۔ عورت کی ساری کوشش کے باوجود بھی شوہر زبردستی دبر میں جماع کرتا ہے تو اس صورت میں عورت گناہ گار نہ ہو گی۔

2۔ اس صورت میں اگر شوہر اپنا عضو دبر میں داخل کر کے انزال کرتا ہے تو دبر میں جماع کرنے کا گناہ ہو گا اور اگر صرف دبر کے اوپر اوپر باہر ہی انزال کرتا ہے تو گناہ نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved