• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ماں کی خالہ کی بیٹی سے نکاح کا حکم

استفتاء

مفتی صاحب ایک مسئلہ ہے اگر کوئی آدمی اپنی ماں کی خالہ کی بیٹی سے نکاح کرے تو ہو جائے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس طرح اپنی خالہ کی بیٹی سے نکاح درست ہے اسی طرح اپنی والدہ کی خالہ کی بیٹی سے بھی نکاح درست ہے۔

حاشية ابن عابدين (3/ 28)

 قوله ( قرابة ) كفروعه وهم بناته وبنات أولاده وإن سفلن وأصوله وهم أمهاته وأمهات وآبائه وإن علون وفروع أبويه وإن نزلن فتحرم بنات الإخوة والأخوات وبنات أولاد الأخوة والأخوات وإن نزلن وفروع أجداده وجداته ببطن واحد فلهذا تحرم العمات والخالات وتحل بنات العمات والاعمام والخالات والأخوال . فتح

امداد الفتاوی جلد نمبر 2 صفحہ 258 میں ہے:

سوال ہند کی حقیقی خالہ کی لڑکی کے ساتھ ہندہ کے لڑکے کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟

الجواب: یہ دونوں نکاح جائز ہیں کیونکہ یہ دونوں قرابتیں محرمات سے نہیں ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved