• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دوبیٹیوں کی بیک وقت رخصتی کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک ساتھ دو بیٹیوں کا نکاح یا رخصتی کرسکتے ہیں؟ ایک ہی دن میں رخصتی کرسکتے ہیں دو بیٹیوں کی؟ ہم نے سنا ہےکہ دو بہنوں کو ایک وقت میں نکاح میں جمع کرنا درست نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دو بیٹیوں /دو بہنوں کا نکاح ایک ساتھ یعنی ایک ہی دن میں نکاح یا رخصتی کر نا جائز ہے ۔آپ نے جو سنا ہے کہ دو بہنوں کو ایک وقت میں نکاح میں جمع کرنا درست نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بیٹی/بہن کے  کسی آدمی کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسری  بیٹی /بہن  کا  اس آدمی سےنکاح  نہ کیا جائے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved