• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسئلہ طلاق ثلاثہ،شوہر کاطلاق دینے سے انکار اوربیوی اوردوسرے لوگوں کاطلاق دینے کااقرار

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پہلے لڑکے نے کہا کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں تین دفعہ اور اب کہتا ہے کہ نہیں میں نے بولاہیں کہ طلاق لے لو اور لڑکی سے پوچھا کہ اس نے کیا بولا ہے لڑکی کہتی ہے کہ اس نے بولا ہے کہ میری طرف سے تم فارغ ہو میں تجھے طلاق دیتاہوں اور تین دفعہ ایک ہی بات بولی ہے کہ تجھے طلاق دیتا ہوں کیا یہ طلاق ہو گئی ؟جبکہ لڑکی کے پیٹ میں چار ماہ کا بچہ بھی ہے۔باقی جو لوگ ساتھ بیٹھے تھے وہ دونوں بھی یہی بات بولتے ہیں کہ لڑکے نے یہی بولا کہ میری طرف سے تم فارغ ہو میں تجھے طلاق دیتا ہوں تین دفعہ ایک ہی بات کی ہے اور جو دو ساتھ بیٹھے تھے ان کا رشتہ یہ ہے کہ ایک لڑکے کی بہن ہے اور دوسری لڑکی کی بہن ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سےبیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved