• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اولاد نہ ہونے کی صورت میں عورت سے کاشوہر سے مطالبہ طلاق

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں زید کو شادی کئے ہوئےپانچ سال ہو گئے ہیں اس کی اولاد نہیں ہوئی، اس نے اپنا اور اپنی بیوی کا ٹیسٹ کروایا۔ رپورٹ میں بیوی کو کوئی مسئلہ نہیں، زید میں بہت زیادہ مسئلہ ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کے جراثیم بالکل نہیں ہیں۔ اب آپ سے اولاد نہیں ہو سکتی، اب اس کی بیوی طلاق لینا چاہتی ہے ۔کیا بیوی طلاق لے سکتی ہے یا نہیں؟ اور اگر مرد طلاق نہ دے تو بیوی عدالت سے رجوع کر کے طلاق لے سکتی ہے یا نہیں ؟زید نےدو تین مرتبہ بیوی سے کہا کہ میں نے آپ کی زندگی خراب کر دی ہے ،مجھ سے تو اولاد نہیں ہو سکتی۔ اس کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بیوی طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے لیکن اگر شوہر طلاق نہ دے تو عدالت سے رجوع کرکے طلاق نہیں لے سکتی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved