• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جب بھی تجھ سے نکاح کیا تو طلاق کہنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرنے سے پہلے یہ کہے کہ ’’جب بھی تجھ سے نکاح کیا تو طلاق‘‘۔ اس کہنے کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ شخص جب بھی اس عورت سے پہلی مرتبہ نکاح کرے گا تو اس عورت کو ایک طلاق واقع ہو جائے گی۔ لیکن پہلی مرتبہ کے بعد جب دوبارہ نکاح کرے گا تو طلاق واقع نہ ہو گی۔ البتہ پہلی طلاق شمار میں رہے گی یعنی آئندہ اس شخص کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہ جائے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved