• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بولی کا طریقہ کار

استفتاء

غلہ منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف اجناس کی خرید و فروخت ہوتی ہے، زمیندار اپنا غلہ آڑھتی کے پاس لاتا ہے اور آڑھتی اسے فروخت کر کے اپنی کمیشن لیتا ہے۔

مذکورہ منڈی میں بولی کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب کوئی زمیندار مال لے کر کسی آڑھتی کے پاس آتا ہے تو اس آڑھتی کے پاس کچھ خریدار جمع ہو جاتے ہیں اور ہر ایک اپنا ریٹ اس آڑھتی کے کان میں بتاتا ہے جس کی آڑھت پر مال آیا ہو۔ پھر جس کا ریٹ زیادہ ہو اس کو فائنل کرنے سے پہلے وہ آڑھتی دوسروں کو کہتا ہے کہ اپنے ریٹ میں کچھ اضافہ کرو اگر کوئی کرے تو ٹھیک ورنہ اگر زمیندار خود موجود ہو تو اس سے پوچھ کر اور اگر موجود نہ ہو تو خود ہی زیادہ ریٹ والے کو فائنل کر دیا جاتا ہے۔

بولی کے مذکورہ طریقے سے خرید و فروخت کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ طریقے پر بولی لگانا اور اس کے مطابق خرید و فروخت کرنا شرعاً درست ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(۱)         لما في الترمذي: (۱۷۷۳) ابواب البيوع، باب ماجاء في بيع من يزيد۔ مطبع دارالسلام للنشر والتنويع۔

عن انس بن مالک: ان رسول الله ﷺ باع حلسا وقدحا وقال: ’’من يشتري هذا الحلس والقدح‘‘ ؟ فقال رجل: اخذ تهمابدرهم، فقال النبيﷺ: (من يزيد علي درهم؟ من يزيد علي درهم؟ فاعطاه رجل درهمين، فباعهما منه۔

(۲)         وفي فقه البيوع: (۲/۱۱۳۲) المزايدة والمناقصة، مطبع۔ مکتبه معارف القرآن کراچي

البيع بالمزايدة جائز اذا کان محل المزايدة مشروعا۔ ومجرد اعلان المزايدة ليس ايجابا من قبل البائع۔ و انما هو دعوة للدخول في المزايدة۔ والتقدم بالعطاء من قبل المشارکين ايجاب من قبلهم يحتاج الي قبول البائع۔ فله ان يرقض جميع العطا آت۔ کما يجوزله ان يحتفظ بثمن معلن من قبل۔ ويجوز لکل من تقدم بعطاء ان يرجع عن عطاء هٖ قبل ان يقيده البائع اما اذا قبله البائع ورسا العطاء عليه فلا يحق له الرجوع عنه والتقدم بالعطار زيادة علي عطاء الأخر قبل رسوعطا، أحد ليس من السوم علي سوم اخيه لعدم رکون البائع إليه، وليس علي البائع بالمزاية ان يقبل العطاء الاعلي، بل يحق له ان يقبل العطاء الادني۔ الا في عمليات الزمه القانون بقبول العطاء الاعلي بشرط ان يکون الثمن حالا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved