- فتوی نمبر: 15-282
- تاریخ: 14 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > زراعت و زمینداری
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ہمارے ہاں ایران میں سونے اور چاندی کے ریٹ میں بہت زیادہ تفاوت ہے۔ نقدی زکوٰۃ کے مسئلے میں دو گروہ ہیں۔
1۔ اکثریت کی رائے یہ ہے کہ نقدی جب سونے کے نصاب کی قیمت کو پہنچ جائے تو وہ صاحب نصاب ہے۔
2۔ قلیل جماعت کی رائے یہ ہے کہ جب وہ نقدی چاندی کے نصاب کی قیمت کو پہنچ جائے تو وہ صاحب نصاب ہے۔
ان میں سے کونسا درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری رائے میں دوسری جماعت کی رائے درست ہے یعنی اگر نقدی ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہو تو وہ نصاب بن جائے گی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved