• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کمپنی کی اجازت سے زائد مال گھر لانا

استفتاء

میرے شوہر  فوڈ کی کمپنی میں مصالحہ جات کی سپلائی کاکام کرتے ہیں جتنا مال لوڈرمیں ہوتا ہے اگر اسم یں کمی ہوتو وہ تنخواہ میں سے کاٹ لیتے ہیں اس وجہ سے زیادتی کی صورت میں میرے شوہر وہ مال گھر لے آتے ہیں معلوم یہ کرناتھا کہ آیا کہ جو وہ زائد سامان گھر لے کرآتے ہیں وہ ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟

تنقیح :کمپنی کی طرف سے زائد سامان کو گھر لانے کی اجازت ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب کمپنی کی طرف سے زائد مال گھر لانے کی اجازت ہے تو زائد مال کو گھر میں استعمال کرنا جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved