• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کمپنی نے IGIہیلتھ انشورنس سے معاہدہ کرنا اورملازم کااس سے فائدہ اٹھانا

استفتاء

بندہ ایک پرائیویٹ ٹیکسٹائل ملز میں عرصہ آٹھ سال سے ملازم ہے۔کمپنی نے ملازمین کے لیےمیڈیکل کی سہولت کے پیش نظر IGI ہیلتھ انشورنس کمپنی سے معاہدہ کر رکھا ہے، جس کی مد میں ہماری سیلری کا 2 فیصد کمپنی ہیلتھ انشورنس کمپنی کو دیتی ہے۔ یہ کمپنی کے ہرفرد کے لیےلاگو کی گئی ہے، ملازمین اپنے میڈیکل ایشوز کے لیے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں،یہ سہولت صرف hospital admit ہونے پر مہیا کی جاتی ہے۔ opd اس میں شامل نہیں،اب سوال یہ ہے کہ

1۔ اس کا استعمال جائز ہے؟ وضاحت درکار ہے؟

2۔ اگر جائز ہے تو کیا علاج کی مد میں اٹھنے والے تمام اخراجات بل کی صورت میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً ٹرانسپورٹ، داخل ہونے سے پہلے کے ٹیسٹ، جو انشورنس کمپنی سے کلیم نہیں کیے جا سکتے وہ وصول کیے جا سکتے ہیں اظہار کیے بغیر؟

3۔ ایک وَرکر ڈلیوری کیس کسی پرائیویٹ ہسپتال میں کروا کر 50000 کا مقروض ہو چکا ہے، کیونکہ انشورنس کمپنی کی حد سے زائد اخراجات تھے۔ کیا میں اس کا یہ زائد خرچ اپنے بل میں ڈال کر رقم وصول کر کے وَرکر کو دے سکتا ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ ملازم کے لیے سوال میں ذکر کردہ طریقے سے علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔

2۔ اس بابت متعلقہ کمپنی اور انشورنس کمپنی کا جو معاہدہ ہو اس کی پابندی ضروری ہے اور جس قدر اخراجات اس میں مد میں آتے ہوں اس قدر لینے کی اجازت ہے زیادہ کی نہیں۔ سائل کی اپنی وضاحت کے مطابق مذکورہ بالا خرچے انشورنس کمپنی سے کلیم نہیں کیے جا سکتے تو ان کو شامل کرنا جائز نہیں۔

3۔ یہ غلط بیانی ہے اور حق نہیں ہے اس لیے ایسا کرنا جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved