• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

خواتین کا جوڑاباندھنا

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

خواتین کا جوڑا کرنا جائز ہے؟ جوڑا میں وضو اور نماز ہو جاتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خواتین کا جوڑا کرنا جائز ہے اور جوڑے کی حالت میں وضو اور نماز بھی ہو جاتی ہے۔ البتہ جب غیر محرم کی نظر پڑنے کا خدشہ ہو تو پھر جوڑا کرنا جائز نہیں کیونکہ ستر والے حصے کی ہیئت (حجم) کو بھی غیر محرم کے سامنے ظاہر کرنا جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved