• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

1)عورت کےدوبھائی حیات ہیں ایک کا ان کی زندگی میں انتقال ہوا (2)لے پالک کامیراث میں حصہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرمات ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :

ایک عورت فوت ہوئی اس کے ورثاء میں دو بھائی زندہ ہیں تیسرے بھائی ان کی زندگی میں فوت ہوگئے تھے جس کی اولاد زندہ ہے ۔اور اس عورت کی ایک لے پالک بچی ہے ۔

برائے مہربانی اس خاتون کی وراثت کی تقسیم کے بارے میں رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس عورت کی میراث اس کے دوبھائیوں میں برابر تقسیم ہوگی جو بھائی اس عورت کی زندگی میں فوت ہوگیا اس کی اولاد اور لے پالک بچی کا اس کی میراث میں کچھ حصہ نہیں، البتہ اگر اس عورت نے اپنے فوت شدہ بھائی کی اولاد یا لے پالک بچی کے لیے کچھ وصیت وغیرہ کی ہوتو الگ بات ہے اس صورت میں دوبارہ مسئلہ پوچھا جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved