• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والدين کی زندگی میں فوت ہونے والے کا وراثت میں حصہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے دادا جان کی چار بیٹیاں اور دو بیٹے تھے جن میں سے دو بیٹیاں دادا جان کی زندگی میں فوت ہو چکی تھی اور جب دادا جان فوت ہوئے اس وقت صرف دو بیٹیاں اور دو بیٹے موجود تھے تو پوچھنا یہ ہے کہ آیا جو بیٹیاں دادا جان کی زندگی میں فوت ہو گئی ہیں جن میں سے ایک کی اولاد موجود ہے ان کو دادا جان کی وراثت میں سے حصہ دیا جائے گا یا نہیں اس کا شرعی حل فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جو بیٹیاں دادا کی زندگی میں فوت ہوگئیں شرعی طور پر ان کا وراثت میں حصہ نہیں بنتا تاہم ورثاء اگر اپنی خوشی سے کچھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved