• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جی پی فنڈ کی شرعی حیثیت

استفتاء

سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے کچھ رقم جی پی فنڈ کی مد میں کاٹی جاتی ہے اور پھرہر سال کچھ رقم اس میں بڑھا دی جاتی ہے۔ اس بارے میں آفس کے لوگوں کو اشکال ہے کچھ کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے، کچھ کہتے ہیں ناجائز ہے۔ تھوڑا تفصیل سے عرض کردیں؟

الجواب

جی پی فنڈ کی کٹوتی جو جبری ہوتی ہے اور اپنے اختیار میں نہیں ہوتی وہ رقم حکومت کے ذمہ تو ہوتی ہے لیکن اس طرح نہیں کہ ملازم نے اپنے اختیار سے حکومت کو قرض دیا ہو، سود اس قرض پر بنتا ہے جو آدمی نے اپنے اختیار سے دوسرے کو دیا ہو، یا اپنے اختیار سے کاٹنے کا کہا ہو، اس لیے حکومت کی طرف سے جی پی فنڈ پر جو اضافہ ملتا ہے حقیقت میں وہ ہدیہ ہوتا ہے سرکاری ملازم بھی اسکو ہدیہ سمجھ کر لے سود سمجھ کر نہ لے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved