• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کرنسی میں زیادتی یا ادھار کرنا

استفتاء

1۔ عید کے موقعہ پر یا اسکے علاوہ کسی خوشی کے موقعہ پر لوگ بینکوں یا کرنسی کا کاروبار کرنے والوں سے نئے نوٹ مہنگے داموں لیتے ہیں ۔مثلاً 1000/کی کاپی 1100/اور 2000/کی کاپی2100/اور5000/کی کاپی5100/میں لیتے ہیں ۔ آیا اسطرح کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

2۔ ایک آدمی نے ایک ہزار کا چینج دوسرے آدمی سے مانگا تو اس نے کہا کہ میرے پاس 800روپے ہیں یہ لے لو اور 200بعد میں لے لینا ۔ تو وہ آدمی اس دوسرے آدمی سے 800روپے لے لیتا ہے اور 200کو ادھار کر لیتا ہے ۔آیا اسطرح کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

الجواب

1۔ مذکورہ طریقہ سے کرنسی کا تبادلہ جائز نہیں۔

2۔ یہ صورت جائز ہے جبکہ ایک طرف سے پورے ہزار روپے پر قبضہ ہو جائے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved