• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سود کی لکھت پڑھت

استفتاء

میں ایکI.T کمپنی  میں ملازمت کرتاہوں۔ اور کمپنی کےBPO(Business processing outsourcing) ڈیپارٹمنٹ میں  Supervisor ہوں۔ اس کمپنی کے Client  امریکہ کی کمپنیا ں ہیں۔ اور یہ کمپنیاں Mortgage سے متعلق کام کرتی ہیں ۔ Mortgage کےprojects كی outsourcingیہاں پر ہوتی ہے۔ جس میں  Date Entry اورCall Centre  والے کام ہوتے ہیں۔

میری Team کاکام کمپیوٹر میں Scanکیے ہوئے Documents  موصول کرنا اور ان پر کام کرنا ہے یہ Documents ان لوگوں کے ہوتے ہیں۔جووہاں پر Loanلیتے ہیں ۔ ہم یہاں پر ان تمام  کے تمام Documents کی  ترتیب کی نوعیت والا کام کرکے ان کو واپس بھجوا دیتے ہیں۔

ان Documents میں قرض لینے والے اور دینے والے سے متعلق تمام طرح کے کاغذات ہوتے ہیں مثال کے طور پر اس کی  Application ،قرضہ کی تفصیل ،شرح سود وغیرہ وغیرہ ۔ ان کا غذات  کی ترتیب لگانے سے پہلے ان کی تھوڑی بہت جانچ پڑتال بھی کرنی ہوتی ہے۔ تاکہ صحیح  کاغذات ہی ترتیب لگائے جائیں ۔ اور غیر ضروری کاغذات نہ شامل کیئے جائیں۔

الجواب

جس کام  میں سود کی لکھت پڑھت ہووہ جائز  نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved