• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پانی کی موٹر ضائع کرنے کی وجہ سے فصل جل گئی ،کیا فصل کا تاوان وصول کرے گا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری پانی کی مشین اور پائپ  صبر گل نے  ضائع اور ہلاک کردیے ہیں اور اس کی وجہ سے میری کھیتی خشک ہو کر خراب ہوگئی ہے۔

سوال یہ  ہے (1)کہ اب میں صبر گل سے صرف پائپ اور موٹر کا تاوان لوں یا اس کے ساتھ فصل کا تاوان بھی لوں ؟

(2)کیا موٹر کے پانی کے  قطع کرنے اور نہر ی پانی قطع کرنے کا حکم ایک ہے؟

وضاحت مطلوب ہے: (1) صبر گل کون ہے؟

(2)اس نے مشین کیسے خراب کی؟

(3)کھیت کیسے خراب ہوایعنی کتنی خرابی آئی؟

(4)نہری پانی کے قطع کرنے سے کیا مراد ہے؟

جواب وضاحت: (1،2،3)صبر گل ہمارے علاقے کا رہائشی ہے اور وہ میری غیر موجودگی میں اپنی فصل کو پانی لگانے کے لیے  پانی کی مشین لیکر گیا تھا ،جبکہ نہ ہی اس نے مجھ سے اجازت لی تھی اور نہ ہی ہمارا آپس میں ایسا تعلق ہے کہ ایک دوسرے کی چیزیں بلااجازت استعمال کرتے ہوں۔فصل مکمل جل گئی ہے ۔

(4)نہری پانی قطع کرنے کی صورت پیش نہیں آئی لیکن ویسے ہی پوچھ رہا ہوں کہ اگر کوئی نہری پانی قطع کرے تو اس کا حکم اور مشینی پانی کے قطع کا حکم  یکساں ہے یا مختلف ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1)مذکورہ صورت میں موٹر کا ضائع کرنا ،کھیت کے ضیاع کا سبب  (مفضی) ہے لہذا آپ صبر گل سے کھیتی اور موٹر (دونوں ) کا تاوان لے سکتے ہیں ۔

2) اس کی کوئی صورت پیش آئے  تو پوری تفصیل کے مطابق سوال  کیا جائے  ۔

المحیط البرہانی (238/8) میں ہے :اذا غصب عجولا واستهلكه حتى يبس لبن امه يضمن قيمة العجول وما نقص من البقرةمجلۃ الاحکام العدلیہ میں ہے :مادة 922:لو اتلف احد مال الآخراو انقص قيمته تسببا يعني لو كان سببا مفضيا لاتلاف مال او نقصان قيمته يكون ضامنا………. وكذا لو سد احد ماء ارض لآخر او روضته فيبست مزروعاته و مغروساته وتلفت …… يكون ضامنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved